پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے،دل دہلا دینے والی رپورٹ

پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے،دل دہلا دینے والی رپورٹ

لاہور: پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے ۔گزشتہ ایک سال کے دوران تین ہزار سے زائد کیسز رجسٹر ڈ کیے گئے جبکہ سیکڑوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا .پنجاب پولیس اور پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے پاس درج اعداد و شمار نیو نیوز کو موصول ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 3ہزارسے زائد کیسز رجسٹر ڈ کیے گئے۔ پی سی ایس ڈبلیوکی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پنجاب پولیس کے مطابق   خواتین پر تشدد کے 3 ہزار406 جبکہ زیادتی کے 1449 واقعات  رپورٹ کئے گئے۔ جبکہ گزشتہ 18 ماہ میں خواتین سےزیادتی کے 3ہزار 85 کیسز رجسٹر ہوئے، رجسٹرڈ واقعات میں 2890 زیادتی جبکہ 195 اجتماعی زیادتی کے ہیں ،زیر سماعت زیادتی کے کیسز کی تعداد1850جبکہ اجتماعی زیادتی کے کیسز کی تعداد 114 ہے۔ زیر تفتیش زیادتی کے کیسز کی تعداد 510 جبکہ اجتماعی زیادتی کےکیسز کی تعداد 41 ہے۔

مصنف کے بارے میں