سیف الرحمان کی قطر سے اچانک واپسی، مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں شرکت

سیف الرحمان کی قطر سے اچانک واپسی، مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد: سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان بھی مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں شریک ہو گئے ہیں۔ سیف الرحمان قطری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس میں شہبازشریف، چودھری نثار، سعد رفیق اور ایاز صادق سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

آخری اطلاعات تک شہبازشریف نئے وزیراعظم ہوں گے اور پارٹی سربراہ کے لیے کلثوم نواز کے نام پر اتفاق ہے لیکن حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہو گا۔ تمام ناموں کا اعلان مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں