عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ممبئی: بھارتی میڈیا رہورٹس کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو اعظمی کے بیٹے اور بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ فرحان نے اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے نامعلوم شخص کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کرا دی ہے۔

پولیس کو درج اپنی شکایت میں فرحان نے بتایا کہ فون کرنے والے نے کہا کہ تم نے ایک ہندو لڑکی سے شادی کی ہے اس لئے تمہیں انجام بھگتنا پڑے گا۔ فون پر دھمکی دینے والے کا کہنا ہے کہ وہ ہندو سینا سے تعلق رکھتا ہے۔

ان کا خاندان سینا کے نشانے پر ہے اور وہ ان کو قتل کر دیں گے۔ فرحان نے اپنی فون کالز کا ریکارڈ بھی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے کال ریکارڈز کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں