اگلا وزیراعظم بلامقابلہ نہیں ہو گا، اپوزیشن نے کمر کس لی

اگلا وزیراعظم بلامقابلہ نہیں ہو گا، اپوزیشن نے کمر کس لی

لاہور: اگلا وزیر اعظم بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات کم ہونے لگے کیونکہ اپوزیشن نے بھی میدان میں اترنے کے لیے کمر کس لی۔ نیا وزیر اعظم لانے کے لیے ن لیگ کی تیاریوں میں تیزی ہے تو اپوزیشن بھی اپنا امیدوار لانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز الہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور متفقہ امیدوار لانے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل تک اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے متفقہ امیدوار لانے کے لیے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں