وزارت عظمیٰ اور پارٹی قیادت شہباز شریف کے سپرد کرنے پر اتفاق

وزارت عظمیٰ اور پارٹی قیادت شہباز شریف کے سپرد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نواز لیگ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کر لئے گئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے  اجلاس میں وزارت عظمیٰ اور پارٹی قیادت شہباز شریف کے سپرد کرنے پر  اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب کے لئے رانا ثنا اللہ اور مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت تین ناموں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں تمام پارٹی رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سیاسی میدان میں سرگرم رہیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس اہم عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے جبکہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں