خدیجہ صدیقی کیس، مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا

خدیجہ صدیقی کیس، مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا

لاہور: لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ حسین کو سات سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ خدیجہ صدیقی حملہ کیس کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انتظامی نوٹس لیا تھا اور مقدمے کا ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ 3 مئی 2016 کو لاہور میں خدیجہ صدیقی پر ان کے ہم جماعت شاہ حسین نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ شاہ حسین اپنی چھوٹی بہن کو لینے اسکول گئی تھیں اور وہ گاڑی میں بیٹھ رہی تھیں کہ شاہ حسین نے ان پر خنجر کے 23 وار کیے اور انہیں 200 ٹانکے آئے تھے۔

مجرم شاہ حسین موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن خدیجہ کے ڈرائیور نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس کے دوران اس کا ہیلمٹ گر گیا اور وہ پہچان لیا گیا۔

اس مقدمے میں اہم موڑ اس وقت آیا جب شاہ حسین کا والد جو خود بھی وکیل ہے اس کیس پر اثر انداز ہوا اور وکیلوں نے خدیجہ کا کیس لڑنے سے انکار کر دیا بلکہ ان پر اخلاقی بے راہ روی کے الزامات بھی لگائے گئے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ خدیجہ اور شاہ حسین مقامی لاء کالج میں قانون کے طالب علم تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں