طالبعلم بیرون ملک داخلے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اداروں کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گیا

 طالبعلم بیرون ملک داخلے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اداروں کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد :پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کا شوقین طالب علم بیرون ملک داخلے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اداروں کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گیا ،شکارپور سندھ کے رہائشی عدنان سومرو نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے نام عدالت عظمی کے حقوق انسانی سیل میں درخواست دائر کرد ی جس میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ اسے ''دی نیوسکول آف نیویارک '' کی جانب سے داخلے کی آفر ہوئی لیکن وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹیزنے ریفرنس سرٹیفیکیٹز کی تصدیق سے انکار کردیا اوراس ضمن میں ایچ ای سی نے بھی اس کی داد رسی نہیں کی ۔

درخواست میں چیف جسٹس سے استدعا کی گئی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے کہ مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں تاکہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکوں،موجودہ صورتحال میں طالب علم کے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں