بھارت نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں شکست دیدی

بھارت نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں شکست دیدی

گالے :بھارت نے سری لنکا کو 304رنز سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1  کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 245 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ روی چندرن ایشوین اور رویندرا جدیجہ نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئی اور پوری ٹیم 245 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور اس طرح بھارت نے یہ میچ 304 رنز سے جیت لیا۔ میچ کے پہلے روز اسیلا گونارتنے ہاتھ پر گیند کے باعث زخمی ہو گئے تھے جبکہ رنگانا ہیراتھ بھی چوتھے روز زخمی ہو گئے جس کے باعث سری لنکا کے صرف 8 بلے باز ہی بیٹنگ کیلئے آ سکے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین اور رویندرا جدیدہ نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور اومیش یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں