بالی ووڈ اداکارہ کا ہندو مذہب چھوڑنے کا فیصلہ

ممبئی: تامل اور ہندی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی اور اداکارہ شورتی ہاسن کی بہن اکشرہ ہاسن کی ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرنے کی خبروں نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اکشرہ ہاسن نے ہندو ازم چھوڑ کر بدھ ازم اختیار کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ مذہب تبدیل کرنے کی خبر اکشرہ کے والد کمل ہاسن کو بھی میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلی، کمل ہاسن نے ٹویٹر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام درج کیا ہے کہ
”بیٹی، آپ نے مذہب تبدیل کرلیا اور کسی کو بتایا بھی نہیں لیکن آپ نے جوبھی مذہب اختیار کیا ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں ، مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ تمہارا اپنا ہے اور میں تمہارے اس فیصلے پر ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا ہمیشہ خوش رہو،تمہارا باپو“۔

622cb09cb8baa100ea64797c30b4f740

کمل ہاسن کی جانب سے یہ بیان جاری کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بدھ ازم سے بہت متاثر ہوں اور میں نے بدھ ازم کا بہت گہرائی سے مطالعہ کیا ہے لیکن ابھی تک میں اپنے ہی مذہب پر قائم ہوں ، ہوسکتا ہے جلد ہی بدھ ازم کو اپنالوں۔واضح رہے کہ اکشرہ ہاسن امیتابھ کے ساتھ فلم ”شمیتابھ“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔