جے آئی ٹی ممبران اور ججز قومی ہیروز ہیں ، شاہ محمود قریشی

 جے آئی ٹی ممبران اور ججز قومی ہیروز ہیں ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ قوم کی دعاؤ ں سے قانونی جنگ جیتی ۔عدالتی فیصلے نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف کاموقف درست تھا۔


شاہ محمود قریشی کہتےہیں جے آئی ٹی ممبران اور ججز قومی ہیروز ہیں۔ہم  انھیں سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ماضی سے ہٹ کر تاریخی فیصلہ سنایا۔ن لیگ وزیر اعظم کی نا اہلی کو کرپشن کی بجائے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کی وجہ بتا رہی ہے اگر کرپشن کے مسائل نہ ہوتے تو سپریم کورٹ ریفرنس نا بھجواتی اور پٹیشن کو خارج کر سکتی تھی .

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یہ  ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ نا اہلی عالمی سازش کے تحت ہوئی ہے اوراگر بین الاقوامی سطح پر بھی دیکھا ہے کہ کسی ملک نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا اور جمہوریت کو کسی طور پر بھی خطرہ نہیں ہے نہ ہی اس کی ضرورت پیدا ہونے دیں گے ۔ تحریک انصاف جمہوریت کی حامی ہے اور اس پر کسی طرح کا کمپرومائز نہیں کرے گی ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں