اکشے کمار نے بڑا انکشاف کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار نے اپنی زندگی کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا جس کے مطابق کم عمری میں انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

اکشے کمار نے بڑا انکشاف کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار نے اپنی زندگی کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا جس کے مطابق کم عمری میں انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن میں نامناسب طریقے سے چھوا گیا تھا اور میں نے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو بھی بتایا۔
واضح رہے کہ کچھ سال پہلے ایک سیکیورٹی گارڈ نے اکشے کمار کے بیٹے کو نامناسب انداز میں چھوا تھا جس پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے نوکری سے فارغ بھی کر دیا تھا۔