مجھے کل کے فیصلے پر خوشی ہے ، نواز شریف

مجھے کل کے فیصلے پر خوشی ہے ، نواز شریف

اسلام آباد : سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کل کے فیصلے سے خوشی ہے اگر میرا ضمیر مجھے ملامت  کررہاہوتامیں نےبےایمانی کی یامال بنایاتو میں خود استعفیٰ دیتا ۔جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں ،تو میرا اپنا دل نہیں مانتا کہ استعفیٰ دوں ۔فخر ہےکہ نااہلی کرپشن کےالزام پرنہیں ہوئی.انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ نو وارد سیاستدانوں نے الزامات اور تہمتوں کی حد کردی اور اب یہ نووارد سیاستدان خود الزامات کی زد میں ہیں ۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ انسان جب ملک سے باہر ہوتا ہے تو سوچتا ہے کہ میں نے ملک کی خدمت کی ہے.اگر پیسا ہی مطمع نظر ہوتا تو مجھے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی.انہوں نے کہا کہ میں نے خلوصِ دل کیساتھ ملک کی خدمت کی ہے ۔میں نے ایٹمی پروگرام کے بٹن پر ہاتھ رکھا ہے اور اگر اس وجہ سے مجھے سزا دی گئی ہے تو مجھے افسوس نہیں بلکہ فخر ہے ۔ایسےوزیراعظم کےساتھ یہ کررہےہیں جس نےپاکستان کواقتصادی ترقی دی.میں ایک نظریاتی انسان ہوں اورنظریات پر کوئی سمجھوتا نہ کیا ،نہ کروں گا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اورقانون کی پاسداری ہونی چاہیے.اگریہ سلسلہ نہ رکاتواللہ نہ کرے،اللہ نہ کرےپاکستان اسکامتحمل نہیں ہوسکتا.انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ذات کی کوئی پرواہ نہیں،پاکستان کے عوام کی پرواہ ہے.میں ایک سپاہی ہوں جو پاکستان کے لیے لڑتا ہےاور مورچے پر کھڑا ہوتا ہے.میں بھی  آخری وقت تک پاکستان کے لیے مورچے پر کھڑا رہوں گا.انہوں نے کہا کہ ہم نےپاکستان کو بدلنا ہے،خدا کی قسم اقتدارکی لالچ کی بات نہیں کررہا.جو جدوجہد چاہتاہوں اس کا فائدہ 20 کروڑ عوام کو ملے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں