عبوری نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سیاسی سفر کی داستاں

عبوری نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سیاسی سفر کی داستاں

رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی 27دسمبر1958ء کوپاکستان کے سیاحتی مقام مری میں پیداہوئے.
شاہد خاقان عباسی نے ابتدائی تعلیم لارنس کالج مری میں حاصل کی.جبکہ جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرزکی ڈگری لی۔ انہی ایام میں شاہد خاقان عباسی امریکہ اور سعودی عرب کی نجی کمپنیوں میں بھی ملازمت کرتے رہے. اپنے والدخاقان عباسی کی وفات کے بعد1988ء میں مری میں اپنے آبائی حلقے این اے 50راولپنڈی سے آزادحیثیت میں ا لیکشن جیت کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنے سیاسی سفرکاباقاعدہ آغازکیا،، 1990ء میں نوازشریف کے اسلامی جمہوری اتحاد( آئی جے آئی)کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتا.
1993ء اور 1997 ء میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیت کرایم این اے منتخب ہوئے. تاہم ڈکٹیٹرپرویز مشرف کے دور 2002ء کے عام انتخابات میں پہلی بار پیپلزپارٹی کے امیدوارسے الیکشن ہارا،،نوازشریف کے دوسرے دورحکومت 1997ء میں پی آئی اے کاچیئرمین بنایاگیا.عام انتخابات 2008ء اور 2013ء میں بھی انتخابات جیتے.نوازشریف کے موجودہ دورحکومت میں شاہدخاقان عباسی کے پاس وفاقی وزارت پٹرولیم کاقلمدان رہا.اب عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی کونامزدکیاگیاہے .اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وہ وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں