آج ثابت ہو گیا ہے کہ ن لیگ کے پاس پارلیمنٹ میں نا اہل لوگ ہیں، خورشید شاہ

آج ثابت ہو گیا ہے کہ ن لیگ کے پاس پارلیمنٹ میں نا اہل لوگ ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگن کے پاس پارلیمنٹ میں نااہل لوگ ہیں اس لیے وزیراعظم کیلیے باہر سے بندہ لانا پڑ رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا لیکن اسمبلی ممبر کو ہی وزیراعظم بنایا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ   قومی اسمبلی میں بیٹھا ممبر کیا اس قابل نہیں کہ اسے وزیراعظم بنایا جائے، آج ثابت ہو گیا کہ ن لیگ کے پاس پارلیمنٹ میں نااہل لوگ ہیں جس کی وجہ سے انہیں باہر سے بندہ لانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا کل بھی ہم جہمہوریت کیساتھ تھے اور آج بھی جمہوریت کیساتھ ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو بھی جمہوریت کیلئے ہی وطن واپس آئیں تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے بعد سے پارلیمنٹ کے اندراور باہر نوازشریف کو کہتا رہا کہ ایوان کومضبوط کریں اور اسے اپنی طاقت بنائیں، جمہوریت اس ملک میں آسانی سے نہیں آئی بڑی قربانیاں دی گئیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک تاریخ رقم ہوئی اور سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیا، ہم نے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہےکیوں کہ جب ادارے اپنے فیصلے خود کریں گے تو ادارے مضبوط ہوں گے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں