وزیراعظم رہیں یا نہ رہیں،دلوں میں نواز شریف کی محبت رہے گی، مریم نواز

وزیراعظم رہیں یا نہ رہیں،دلوں میں نواز شریف کی محبت رہے گی، مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم رہیں یا نہ رہیں،دلوں میں نواز شریف کی محبت رہے گی۔مریم نواز نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہاہے کہ پارلیمانی اجلاس میں نواز شریف کی آمد پر پرتپاک استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں.


یاد رہے کہ کل جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف سمیت اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دیدیا۔پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے پڑھ کر سنایا جس کے تحت پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔

فیصلے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو آئین کی شق 62 اور 63 کے مطابق صادق اور امین نہ رہنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں