عام انتخابات 2018 کے مکمل غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا

عام انتخابات 2018 کے مکمل غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار دن بعد عام انتخابات 2018 ءکے مکمل غیر حتمی100 فیصد نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی نے 116 قومی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے جبکہ ن لیگ 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 43 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 14 اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 270 نشستوں کے نتائج کے مطابق آزاد ارکان نے قومی اسمبلی کی 14، متحدہ مجلس عمل نے 12، ایم کیو ایم نے 6 اور ق لیگ نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی 3، جی ڈی اے 2، عوامی نیشنل پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک ایک نشست حاصل کی۔


پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر، مسلم لیگ ق 7 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیپلزپارٹی نے 6 جبکہ آزاد امیدواروں نے 28 نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے
اسی طرح سندھ کے نتائج میں پیپلزپارٹی 76 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، تحریک انصاف نے 23، ایم کیوایم نے 16 اور جی ڈی اے نے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ متحدہ مجلس عمل 10، عوامی نیشنل پارٹی 6، مسلم لیگ ن 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 4 اور آزاد امیدواروں نے 6 نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان
بلوچستان کے نتائج مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، متحدہ مجلس عمل نے 9، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی 4، عوامی نیشنل پارٹی 3 اور 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں