چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد ، بیرسٹر سیف پرزائیڈنگ افسر مقرر

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد ، بیرسٹر سیف پرزائیڈنگ افسر مقرر
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد:  چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد , صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر سیف کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق, چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف یکم اگست کو ہونے والے سینیٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر وٹنگ ہو گی جس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت نے پرزائیڈنگ افسر کی تقرری کر دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ، عارف علوی نے سینیٹر بیرسٹر سیف کو تحریک عدم اعتماد کے لیے زائیڈنگ افسر مقرر کر دیا ہے۔ بیرسٹر سیف یکم اگست کو ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

یاد ہے کہ یکم اگست کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔