کراچی میں طوفانی بارشیں ، پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

کراچی میں طوفانی بارشیں ، پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

کراچی : کراچی میں خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی ائیر پورٹ لینڈنگ کرنے والی پروازوں کو ملک کے دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے.

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ائیرپورٹ کا رن وے پروازوں کی لینڈنگ کے لیے موزوں نہیں تھا جس کی وجہ سے کراچی آنے والے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا رخ ملک کے دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا تھا .

کراچی میں ریکارڈ 60ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے مختلف حادثات میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سسٹم بھارت سے حیدرآباد کی جانب سے کراچی میں داخل ہوا ہے جس نے تباہی مچا ئی ہے ۔