قربت وہ ہے کہ جب کوئی آپ کی خاموشی پڑھ لے اور سمجھ لے‘مہوش حیات

قربت وہ ہے کہ جب کوئی آپ کی خاموشی پڑھ لے اور سمجھ لے‘مہوش حیات

کراچی : تمغہ امتیاز مہوش حیات کا کہنا ہے کہ قربت وہ ہے کہ جب کوئی آپ کی خاموشی پڑھ لے اور سمجھ لے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے ’قربت‘ سے متعلق ایک فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکارہ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس شخص کو اپنے جذبات اور کیفیت کے بارے میں نہ بتائیں لیکن وہ پھر بھی آپ کے احساسات کو سمجھ جائے۔

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر کوئی شخص آپ کی خاموشی پڑھ لے تو سمجھ جائیں کہ وہ آپ کے ساتھ مخلص ہے۔