باجوڑ'سرحد پار سے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،لانس نائیک شہید

باجوڑ'سرحد پار سے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،لانس نائیک شہید

راولپنڈی: سرحد پارسے پاکستانی سکیو رٹی فورسزپردہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑمیں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپر سکیورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق شہید لانس نائیک کے جسدِ خاکی کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)منتقل کر دیا گیا  جبکہ حملے میں چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ چند روزقبل بھی باجوڑمیں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے تھے۔