بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی پھر خلاف ورزی، خواتین سمیت 3 شہری زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی پھر خلاف ورزی، خواتین سمیت 3 شہری زخمی
کیپشن: زخمی ہونے والے شہری اکھوری گاؤں کے رہائشی ہیں، میجر جنرل بابر افتخار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے رکھ چری سیکٹر میں شہری آبادی کو اپنی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چری سیکٹر میں کی جانے والی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

892b2c6acfa6842c3385cbb14f015ad5

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے شہری اکھوری گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔