افغان صدر طالبان کی پیشقدمی سے خوفزدہ، قبل از وقت انتخابات کی پیشکش

Afghan president fears early Taliban offer of early elections
کیپشن: فائل فوٹو

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی بڑھتی ہوئی پیشقدمی سے خوفزدہ ہو کر قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کر دی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت طالبان سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

دوسری جانب نیٹو کے جنرل سیکریٹری نے اپپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سیکورٹی کی صورت حال بڑا چیلنج ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کیا جائے۔