ہماری عدالتی مشینری ناکام ہے، نورمقدم قتل پر اداکارہ حمائمہ ملک کا بیان

ہماری عدالتی مشینری ناکام ہے، نورمقدم قتل پر اداکارہ حمائمہ ملک کا بیان
سورس: file photo

اسلام آباد ، اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ نورمقدم کے قتل پر ہماری عدالتی مشینری ناکام ہے، ایسے معاملات پر خاموشی جرم ہے۔ 

اداکارہ حمائمہ ملک نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ  نور مقدم قتل کیس  پر بہت دکھ اور افسوس ہے ۔ 

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج اس دردناک واقعے کا آٹھواں روز تھا، میں نےگزشتہ 8 دنوں اس واقعے سے متعلق کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن نہ تو ذہن راضی ہوا، نہ دل نے اجازت دی اور نہ ہی میری ہمت ہوسکی کہ میں اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھال سکوں۔

حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عورت سے  بدسلوکی آپ کی روح کو مار دیتی ہے، اگر کسی طرح سے زندہ رہنے کا سوچ بھی لو تو یہ آپ کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہے  اور یہ دکھ آپ کو اتنا تبدیل کردیتا ہے کہ آپ اپنے سائے کو بھی نہیں پہچان پاتے۔

 اداکارہ نے کہا کہ لیکن اب میں جان گئی ہوں خاموشی خود ایک گھناؤنا جرم ہے، ہمیں کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینا چاہیے، آئیے بات کریں، اپنے حق کے لیے لڑیں اور کسی دوسرے کی زندگی کو اس بدسلوک رشتے کی طرح برباد نہ ہونے دیں۔

601f308a57ae38ae028cc52795d7be3e

حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں عدالتی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں حیران ہوں عدالتی نظام کی مشینری ناکام ہے، ہم سب ناکام ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ملک میں خواتین پر تشدد کے مختلف واقعات سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک نور مقدم قتل کیس ہے جس کے تحت 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔