امریکی ریاست الاسکا کےقریب سمندر میں ہولناک زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

امریکی ریاست الاسکا کےقریب سمندر میں ہولناک زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری
سورس: file photo

الاسکا: امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ،

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اب تک زلزلے کے 2 آفٹرشاکس آچکے ہیں جس کی شدت 6.2 اور 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات دیے ہیں۔