ویکسین لگوانے والے کو 100 ڈالر ملیں گے

ویکسین لگوانے والے کو 100 ڈالر ملیں گے
سورس: file photo

واشنگٹن: ویکسین لگوائیں سو ڈالر پائیں ،امریکی شہر نیویارک کے مئیر نے کہا ہے کہ سرکاری سینٹرز سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو سو ڈالر دیے جائیں گے۔

 نیویارک کے مئیر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، ویکسی نیشن ہی مہلک وائرس سے بچنے کا حل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کو سو ڈالر کی پیش کش کرنے کیو جہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کی بڑی تعداد میں سامنا آنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد3 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔