ناقص لباس کی وجہ سے میں اپنا ہی ریکارڈ نہیں توڑ سکا ، عالمی تیراک

ناقص لباس کی وجہ سے میں اپنا ہی ریکارڈ نہیں توڑ سکا ، عالمی تیراک
سورس: file photo

ٹوکیو: اولمپکس میں حصہ لینے والے ہنگری کے تیراک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ناقص لبا س کی وجہ سے اپنا ہی ریکارڈ نہیں توڑ سکے،

کرسٹوف ملاک نے کہا کہ وہ گزشتہ روز 200 میٹر بٹر فلائی فائنل میں اپنا ہی قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے پر امید تھے لیکن ناقص لباس ہونے کی وجہ سے ان کا شارٹس پھٹ گیا اور وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے۔

 کرسٹوف ملاک نے کہاکہ اس واقعے کی وجہ سے وہ تیراکی کے مقابلے کے لیے پول میں داخل ہونے سے 10منٹ قبل علیحدہ ہوگئے تھے اور اس وقت انہیں محسوس ہوگیا تھا کہ عالمی ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلاجائے گا۔

کرسٹوف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی توجہ کھودی تھی اور وہ جان گئے تھے وہ یہ نہیں کرسکتے۔

تاہم سوئمنگ ٹرنک(شارٹس) تبدیل کرنے کے بعد کرسٹوف ملاک دو سیکنڈز زیادہ کے فرق سے ریس جیتے اور انہوں نے مائیکل پیلپ کا بنایا ہوا اولپمک ریکارڈ 1:51:25 پر توڑا۔

ملاک نے کہا کہ وہ اولمپک ریس کے دوران 2019 میں 1:50:73 کا بنایا گیا اپنا ورلڈ ریکارڈ  توڑنا چاہتے تھے مگر یہ ان کے لیے ایک پریشانی تھی اور اس واقعے سے ان کی توجہ بھٹکی جس سے ان کا وقت متاثر ہوا۔

میڈل جیتنے کے باوجود کرسٹوف کا کہنا تھا کہ وہ پھٹی ہوئی شارٹس کو یادگار کے طور پر نہیں رکھنا چاہتے۔