وزیراعلیٰ کی اہلیہ صوفیہ عثمان کا اپوا کالج کا دورہ

وزیراعلیٰ کی اہلیہ صوفیہ عثمان کا اپوا کالج کا دورہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج کا دورہ کیا۔

نیو نیوز کے مطابق بیگم صوفیہ عثمان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا اور ربن کاٹ کر گرلز کالجز میں ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

بیگم صوفیہ عثمان نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں - طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری نبھانی چاہیے - ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقا کے لئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ ہے۔

بیگم صوفیہ عثمان نے کالج ایڈیٹوریم میں سٹاف کے ساتھ کیک بھی کاٹا ۔ پرنسپل گورنمنٹ اپوا کالج نائمہ خورشید، ڈائریکٹر کالجز اور کالج کی اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔