پروڈکشن آرڈر کے باوجود نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لانے پر پرویز الہیٰ برہم

 پروڈکشن آرڈر کے باوجود نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لانے پر پرویز الہیٰ برہم
کیپشن: پروڈکشن آرڈر کے باوجود نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لانے پر پرویز الہیٰ برہم
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے رکن نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود انھیں اجلاس میں نہ لانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کیا یہ پارلیمنٹ کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں اور ہم نے ممبران کے استحقاق کا بل مشترکہ طور پر پاس کیا جبکہ بل میں لکھا ہے جو ممبران کا استحقاق مجروح کرے گا اسے سزا ملے گی۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ان بیوروکریٹس کی کیا حیثیت ہے اور ہم یہ بل ختم نہیں ہونے دیں گے جبکہ یہ جنگل نہیں اور نہ کسی کو ٹارزن بننے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان کو پروڈکشن آرڈر میں نہیں لائیں گے تو روز اجلاس ہوگا اور روز ان پر بات ہو گی، حکومت کو کوئی قانون نہیں بنانے دیں گے۔ حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے۔ اجلاس کو جمعے تک ملتوی کر رہا ہوں اور دوپہر دو بجے کے بعد اجلاس ہو گا اور صرف نذیر چوہان پر بات ہو گی۔ پنجاب اسمبلی اور اس کے ارکان کو مذاق نہ سمجھا جائے۔