باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی نے سندھ میں پینے کے پانی کا کنواں تعمیر کروادیا

باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی نے سندھ میں پینے کے پانی کا کنواں تعمیر کروادیا
سورس: file photo

تھرپارکر: باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی نے سندھ کے علاقے تھر میں شمسی توانائی سے چلنے والا پانی کا کنواں تعمیر کروادیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ کائیری ارونگ کی فیملی فاؤنڈیشن نے پاکستانی این جی او ’پانی‘ کے مشترکہ تعاون سے یہ سولر واٹر پلانٹ تعمیر کرایا۔ این جی او پانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس فلاحی اقدام پر کائیری ارونگ کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

d249393dc7c409faa6a7c9bb5993aeb7

 یاد رہے کہ اس کنویں سے گاؤں کے 1000 سے زائد مکینوں کو صاف پانی میسر آئے گا جس کے ذریعے نہ صرف کھیتی باڑی کی جاسکے گی بلکہ خواتین و بچوں کو بجلی بھی دستیاب ہوگی۔ پانی نے اس حوالے سے منصوبے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔