بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نورشہزاد نے مداحوں سے معافی مانگ لی

بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نورشہزاد نے مداحوں سے معافی مانگ لی
سورس: file photo

اسلام آباد : پاکستان کی بیڈ منٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے پٹھانوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ، جولائی22 کو ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں انہوں نے اپنے مخالفین پر سخت تنقید کی اور انہیں’پٹھان‘ کہا۔

ماہ  نورشہزاد نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا’لوگوں نے میری تعریف کی ، لیکن کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مکمل طور پر پٹھان ہیں۔ میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہوں ، لیکن ہمارے باقی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی میری ترقی سے بہت زیادہ جل رہے ہیں۔ یہ اس طرح ہے کہ آپ نہ تو خود کچھ حاصل کرتے ہیں ، اور نہ ہی آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور حاصل کرے۔

سوشل میڈیا صارفین نے24 سالہ کھلاڑی کے بیان پر سخت مذمت کی۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل پر ماہ نور نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

342e24e03a40d1ecfeb9357eaa0645da

 بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا ’میں اپنے تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے۔ تمام پاکستانی میرے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ میں جس مقام پر پہنچی  وہ میرے مداحوں کی وجہ سے ہے۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی مجھے سمجھیں۔ ہمارے کچھ بڑے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو معلوم ہوا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف منفی خبریں دیں۔