خواجہ فاروق احمد کو وزیر اعظم بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر کا صدر بنانے کا فیصلہ

خواجہ فاروق احمد کو وزیر اعظم بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر کا صدر بنانے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم اور صدر کون ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا وزیر اعظم خواجہ فاروق احمد اور صدر بیرسٹر سلطان کو صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج بھی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے اجلاس ہوا جس میں خواجہ فاروق احمد ، بیرسٹر سلطان محمود چودھری، سردار تنویر الیاس اور دیگر نے شرکت کی۔ 

وزیراعظم سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ ،پندرہ منٹ کی ملاقات کی ۔ ملاقاتوں میں علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے  امیدواروں سے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم و ترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا۔ چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے عمران خان مزید مشاورت کریں گے جس کے بعد وزیراعظم اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا اعلان کیا جائےگا۔