ضمنی انتخابات کے بجائے نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں: شیخ رشید

ضمنی انتخابات کے بجائے نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بجائے نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ جلد سن لے گی۔ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ ڈالر 250کا، بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔‘ 

ee31beb9e7f4555820d12f988d6ba0a8

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آ رہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں چار حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔‘ 

93b0f906c61db45e4438b75cf6f8cb50

مصنف کے بارے میں