یکم اگست کو عوام پر ’پیٹرولیم بم‘ گرائے جانے کا امکان

یکم اگست کو عوام پر ’پیٹرولیم بم‘ گرائے جانے کا امکان

اسلام آباد: اگست میں عوام پر پیٹرولیم بم گرائے جانے کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یکم اگست 2022ءسے ملک کے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10سے 17روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کئے بغیر لگایا گیا ہے۔
 صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16سے 17روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی (پی ایل)کو شامل کئے بغیر لگایا گیا ہے اور اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرتی ہے تو پھر پیٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں