عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر موخر

عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر موخر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر خراب موسم کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے والے تھے جہاں انہوں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے ان کا دورہ لاہور موخر کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی عمران خان موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے لاہور نہیں آ سکے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہونا تھا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود، سابق وزیر اسد عمر، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور فرخ حبیب و دیگر کی شرکت بھی متوقع تھی۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی آج نیا سپیکر منتخب کرے گی جبکہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہو گی جس کیلئے 4 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوست مزاری کی غیر قانونی رولنگ کے خلاف عدالتی فیصلہ تاریخی تھا، سبطین خان کو منتخب کرنا ہے اور دوست مزاری کو فارغ کرنا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں