آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال 

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال 
سورس: File

راولپنڈی : آرمی چیف  سے چینی سفیر نے  ملاقات کی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتےہیں علاقائی معاملات  میں چین کا اہم کردار ہے ۔پاکستان خطے میں امن  و  استحکام کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر  نونگ رونگ نے جی  ایچ کیو راولپنڈی  میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران  باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف  نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کےلیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

چینی سفیر نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مصنف کے بارے میں