ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا جس کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژن میں بھی ابر کرم برسنے کی پیش گوئی ہے۔اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔