مسافر خاتو ن نےآرام دہ سفر کے لیے جہاز کے انجن میں 9 سکے پھینک دیئے

مسافر خاتو ن نےآرام دہ سفر کے لیے جہاز کے انجن میں 9 سکے پھینک دیئے

بیجنگ: 80 سالہ خاتون نے چینی ائیر لائن کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ انتظامیہ کو فلائٹ پانچ گھنٹے تک روک کر جہاز کے انجن کا جائزہ لینا پڑ گیا ‘اپنی منزل کی طرف جانے کے لئے انتظار کرتے مسافر خاتون کو کوستے رہے ، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کی تاہم وجہ جاننے کے بعد بزرگ چینی خاتون کو رہا کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے شنگھائی کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر 80سالہ خاتون مسافر نے جہاز میں سوار ہو نے سے قبل اپنی ، اپنے خاندان کی سلامتی اور محفوظ سفر کے لئے 9سکے جہاز کے انجن میں پھینکے ، سیکیورٹی پر معمور عملے نے خاتون کو سکے پھینکتے دیکھا تو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر فوری سکے پھینکنے والی بوڑھی خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ جہازکو پرواز کی بجائے انجینئر اور تکنیکی عملے کے جائزے کے لئے روک دیا اور پانچ گھنٹے کے آپریشن سے جہاز کے انجن سے 9سکے بر آمد کئے ۔
پولیس کے مطابق 80سالہ چینی خاتون بدھ ازم کی پیروکار ہے، اس لئےاس نے اپنے خاندان کے محفوظ سفر کے لئے سکے پھینکے تاہم تکنیکی عملے کا کہنا ہے کہ سکوں سے فوری طور پر جہاز کے انجن میں کو ئی خرابی نہیں آ سکتی تھی لیکن اپنے مسافروں کو بہتر اور محفوظ سفر کی ضمانت ہماری اولین ترجیح ہے ،اسی لئے جہاز کو پرواز سے روکتے ہوئے اپنی مکمل تسلی کے بعد اسے اُڈان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔