یکم جولائی سے دبئی کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نئے قوانین لاگو ہوں گے

 یکم جولائی سے دبئی کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نئے قوانین لاگو ہوں گے

دبئی : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (آر ٹی اے) نے متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس اور اس کی تجدید کے لیے یکم جولائی سے نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بروز منگل آر ٹی اے حکام نے اعلان کیا تھا کہ نئے قوانین کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ نئے قوانین کے مطابق 21 سال اور اس سے بڑی عمر کے شہریوں کی ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد دو سال ہو گی۔ بعد ازاں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لائسنس کی تجدید کی میعاد 10 سال اور دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے 5 سال ہو گی۔ اس سے قبل اس طرح کی کوئی تبدیلیاں عمل میں نہیں لائی گئی تھیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.