نوازشریف کو سی پیک اور معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ہے: خواجہ سعد رفیق

نوازشریف کو سی پیک اور معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ہے: خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سی پیک اور معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 1999ءمیں نوازشریف کو عالمی طاقتوں نے ایٹمی دھماکا کرنے کی سزا دی اور اب بھی انہیں سی پیک او ر معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ہے ۔”عالمی طاقتوں کا کھیل پرانا ہے مگر کٹھ پتلیاں نئی ہیں“۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ مشرف اور جسٹس ارشاد حسن جیسے لوگ کٹھ پتلیاں تھیں اور اب تاریخ اپنے آپ کو ایک بار پھر دہرا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔