گوگل ایڈسینس نے اُردو کو بھی اپنا سپورٹ سسٹم میں شامل کر لیا

گوگل ایڈسینس نے اُردو کو بھی اپنا سپورٹ سسٹم میں شامل کر لیا

گوگل ایڈسینس کی وجہ سے انگلش کی ویب سائٹس کو بہترین ذریعہ آمدنی میسر آتا ہے ۔ تاہم یہ سہولت ابھی تک اُردو ویب سائٹ کو میسر نہیں تھی ۔ تاہم گزشتہ روز گوگل انتظامیہ نے باقی زبانوں کے بعد اُردو کو بھی اپنے سپورٹ سسٹم میں شامل کر لیا ہے ۔
گوگل کی اس نئی کوشش کے بعد اُردو ویب سائٹس کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ اب اردو ویب سائٹس کے ذریعہ ایڈسینس سے آمدنی اور بھی آسان ہو گئی ہے ۔
گوگل حکام کا کہناہے کہ اُردو زبان کو اپنے پروگرام میں اس لیے شامل کیا گیاہے کہ کیونکہ اب اس زبان میں انٹرنیٹ پر کثیر تعداد میں مواد موجود ہے ۔ جبکہ صارفین اس زبان اپنی مطلوبہ معلومات کی تلاش کرتے ہیں ۔اور اس نئی سروس سے اُردوزبان کے فروغ میں بھی کافی مدد ملے گی ۔

a