لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید

اسلام آباد:کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کے شہید ہونے پر دفتر خارجہ نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر رگھو رام کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر رگھو رام کو طلب کیا گیا اور اس دوران ان کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ۔

احتجاجی مراسلے میں پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے ۔واضح رہے کہ 28جون کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور چار شدید زخمی ہو گئے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.