دنیا کے تیز ترین انسان یوسن بولٹ نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کر لیا

دنیا کے تیز ترین انسان یوسن بولٹ نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کر لیا

اوستراوا: یوسن بولٹ نے  گولڈن سپائک ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ورلڈ چیمپئن بولٹ نے سو میٹر میں طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ جنوبی افریقی ایتھلیٹ وین نائیکریک نے 300 میٹر دوڑ میں ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ۔

جمہوریہ چیک کے شہر اوستراوا میں ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپئن میں جمیکا کے یوسین بولٹ چھا گئے، عالمی ریکارڈ ہولڈر نے سو میٹر دوڑ میں خوب دوڑ لگائی اور حریفوں کو پیچھے چھوڑکر طلائی تمغہ جیتا، بولٹ مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ صفر چھ سیکنڈ میں مکمل کر کے سرفہرست رہے ۔ کیوبا کے پریز صفر اعشاریہ تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔
جنوبی افریقہ کے وین نائیکریک نے تین سو میٹر میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،انہوں نے فاصلہ تیس اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ میں طے کیا۔برطانیہ کے مو فارا نے 10 ہزار میٹر ریس میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مصنف کے بارے میں