شاداب خان کی لگژری گاڑی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت کے ستارے عروج پر ہیں ۔  بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے اسپنر شاداب خان کی قسمت بھی ان پر مہربان ہے جو ایک لگژری گاڑی کے مالک بن گئے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاداب خان کی ایک سیلفی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی نئی ”ہنڈا“گاڑی کیساتھ نظر آرہے ہیں اور بے حد خوش بھی ہیں اور ہوں بھی کیوں نہ ، شاندار گاڑی کا مالک بننا ہر انسان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ شاداب کی اس نئی اور چمچماتی سفید رنگ کی ہنڈا سوک گاڑی کا نمبر بھی نایاب ہے جس کی نمبر پلیٹ پر ”شاداب خان 1“ لکھا ہوا ہے جس کے ساتھ شاداب خان خوب سیلفیاں لے کر اپنے مداحوں کیلئے پوسٹ کر رہے ہیں ۔

 

مصنف کے بارے میں