ہانگ کانگ کا انتظام برطانیہ سے چین کو حوالے کیے جانے کے بیس برس مکمل

 ہانگ کانگ کا انتظام برطانیہ سے چین کو حوالے کیے جانے کے بیس برس مکمل

ہانک کانگ:  ہانگ کانگ کا انتظام برطانیہ سے چین کو حوالے کیے جانے کے بیس برس مکمل ہونے پر چینی صدر شی جن پنگ ہانگ ہانگ پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر ہانگ کانگ میں جشن کا سماں ہے برطانیہ نے یکم جولائی سن 1997 کو ہانگ کانگ کا انتظام چین کے سپرد کیا تھا اور اس حوالگی کے بیس برس مکمل ہونے پر چینی صدر شی جن پنگ تقریبات میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ پہنچے ہیں، تاہم یہ شہر سیاسی طور پر چین کے حق اور مخالفت کے نکتہ ہائے نظر میں بٹا ہوا ہے۔

ایک ملک دو نظام کے فارمولے کے تحت برطانیہ نے یہ علاقہ چینی انتظام میں دیا تھا۔ اس فارمولے کے تحت چین سے ضمانت لی گئی تھی کہ ہانگ کانگ کی خودمختاری اور آزاد عدالتی نظام چینی اثر سے الگ رکھا جائے گا۔ بیجنگ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہانگ کانگ میں رائج سرمایہ داری نظام کو کم از کم 50 برس تک تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ مگر یہ طے نہیں ہے کہ سن 2047 میں پچاس برس مکمل ہو جانے پر کیا کیا جائے گا۔

جمعرات کو ہانگ کانگ پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے چینی پرچم لہراتے اور جشن مناتے ہوئے لوگوں کے ہجوم کے درمیان کہا، ہانگ ہانگ ہمیشہ میرے دل کی دھڑکنوں کا حصہ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا، ہم ہانگ کانگ کے معاشرے کے تمام طبقوں کے ساتھ مل کر مختلف تجربات سے مستقبل کی ضمانت دیں گے اور یہ طے کریں گے کہ ایک ملک دو نظام کا طریقہ ہائے کار مستحکم ہے۔

مصنف کے بارے میں