بھارت میں مسلمانوں پر حملے، بھارتی فنکارسڑکوں پرآگئے

بھارت میں مسلمانوں پر حملے، بھارتی فنکارسڑکوں پرآگئے

نئی دہلی:گائے کانام پرانتہا پسند ہندوﺅں کی طر ف سے مسلمانوں پر سرعام حملوں کیخلاف احتجاج کیلئے بھارتی اداکار سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سماجی کارکن صبا دیوان کی مسلمانوں پر سرعام حملوں کیخلاف سوشل میڈیا پر #notinmynameکے نام سے شروع کی گئی مہم زور پکڑ گئی جس میں عام عوام کیساتھ بالی ووڈ کے اداکار بھی مسلمانوں کی حما یت میں میدان میں آگئے۔


بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی، حیدرآباد، بنگلور، ممبئی، بھوپال سمیت 15 سے زائد شہروں میں ہندو انتہا پسند عناصر کیخلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ان افراد نے ہاتھوں میںمختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہندو انتہا پسند وں کیخلاف نعرے درج تھے اور انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف گائے کے نام پر قتل بند کیا جائے۔


اس احتجاج میں بالی ووڈ بالی ووڈ اداکار شبانہ اعظمی، رنویر شورے، فلم ساز صبا دیوان،، کونکنا سین شرما، نندیتا داس، راجت کپور، کالکی کوچلن اور دیگر فنکاروں سمیت دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے بھی شرکت کی۔