کراچی میں گرین لائن اور اورنج لائن پر کام بھرپور انداز میں جاری

 کراچی میں گرین لائن اور اورنج لائن پر کام بھرپور انداز میں جاری

کراچی:  کراچی میں ٹرانسپورٹ کے دو اہم منصوبوں، گرین لائن اور اورنج لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے اور توقع ہے کہ دونوں منصوبے رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے خصوصا کراچی کے عوام کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ کی تیاری کیلئے غیرملکی کنسورشیم کو ٹھیکہ بھی دے دیا گیا ہے اور سندھ حکومت نے سرکلر ریلوے کی موجودہ پٹڑی کے دونوں اطراف باڑ لگانے کے لئے اگلے سال کے بجٹ میں چوبیس کروڑ دس لاکھ روپے مختص کئے ہیں.

مصنف کے بارے میں