این ڈی ایم اے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عمر محمود حیات

این ڈی ایم اے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عمر محمود حیات

اسلام آباد:  چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)لیفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مون سون کے دوران بارشوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات کی زیر صدار ت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ملکی سطح پر تیاریوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک بھر میں مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس کے دوران ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے ڈیموں اور دریاں میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو جگہوں سے بند ہونے والی دیر-چترال شاہراہ (N-45) کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی مدد سے تمام اقسام کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے.

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات سے رابطے کا موثر نظام ترتیب دیا گیا ہے جبکہ این ڈی ایم اے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے.

مصنف کے بارے میں