کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

 کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

میڈرڈ:  پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کی انہوں نے تصدیق بھی کر دی ہے.

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگالی میڈیا پر کئی روز سے اس قسم کی خبریں زیر گردش تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں امریکا میں سروگیٹ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے لیکن ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے سپر اسٹار فٹبالر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، تاہم اب رونالڈو نے اپنے فیس بک پیچ پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کردی ہے۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بالآخر میں اپنے بچوں کے پاس پہلی مرتبہ جانے پر بہت خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جڑواں بچوں کے پیدائش کے باوجود اپنے جسم اور روح کے ساتھ ٹیم کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔رونالڈو کے جڑواں بچوں کے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں لیکن میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بچوں کی پیدائش کنفیڈریشن کپ سے قبل 8 جون کو ہوئی تھی جو ایک لڑکا اور لڑکی ہیں اور ان کے نام میٹیو اور ایوا ہیں۔

سپر اسٹار فٹبالر نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے ہم اپنے اہم سپورٹنگ مقصد کو حاصل نہیں کر سکے۔ کاذان میں کھیلا جانے والا سیمی فائنل مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، بعدازاں سے چلی نے پینلٹی اسٹوکس پر یہ میچ جیت لیا۔واضح رہے کہ رونالڈو کا ایک بیٹا کرسچیئن رونالڈو بھی ہے جو جون 2010 میں پیدا ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں