شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چھوٹے سے برطانوی گاوں کو میتھوڈسٹ گرجا خریدنے میں مدد دی

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چھوٹے سے برطانوی گاوں کو میتھوڈسٹ گرجا خریدنے میں مدد دی

دبئی :دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک چھوٹے سے برطانوی گاوں کو ایک میتھوڈسٹ گرجا خریدنے میں مدد دی ہے۔برطانیہ کے شہر ہیلسٹن کے قریب گڈولفن کراس کے رہائشیوں نے شیخ سے گرجا خریدنے کے لیے فنڈز کی اپیل کی تھی۔ اس گاو¿ں کا نام اور شیخ المکتوم کی مدد سے بنائے جانے والے دنیا کے مشہور گھوڑوں کے گڈولفن اصطبل کا نام ایک جیسا ہے۔


گڈولفن کراس کمیونٹی ایسوسی ایشن کے رچرڈ مکی نے کہاکہ ہم بہت ممنون ہیں گروپ کو گرجا خریدنے کے لیے 90 ہزار پاونڈ درکار تھے اور مقامی برادری اسے خرید کر کمیونٹی سینٹر میں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔ گروپ نے ابھی تک اس کے لیے 25 ہزار پاونڈ جمع کیے ہیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شیخ المکتوم نے کتنی رقم دی ہے تاہم گاوں والوں کے مطابق اب وہ گرجا خریدنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یہ خیال گاوں کی ایک رہائشی ویلری ویلس کو آیا کیونکہ اس سے پہلے ان کا گروپ گرجا خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم اکٹھی کرنے میں ناکام رہا تھا۔مکی کے مطابق انھوں نے اس کے متعلق کچھ نہ سوچا لیکن پھر دبئی سے فون آنا شروع ہو گئے۔

ہمیں لگا کہ ہمارے ساتھ کوئی فراڈ ہو رہا ہے لیکن وہ (کالیں) جعلی نہیں تھیں۔شیخ المکتوم کی طرف سے، جنھیں گاوں والوں نے مدعو بھی کیا ہے اس معاملے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں آیااب اس گروپ کو اس گرجے کے ہال کو اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے ساڑھے تین لاکھ پاونڈ درکار ہیں۔