وزیر اعظم 5 جولائی کو تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد:   وزیر اعظم نواز شریف پانچ جولائی کو تاجکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے, اس دوران وہ تاجک رہنما ئوں دو طرفہ قومی اور تجارتی امور پر بات چیت کریں گے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف پانچ جولائی کو دو روزہ دورے پر تاجکستان کے صدر مقام دوشنبہ روانہ ہوں گے جہاں وہ تاجک رہنما ئوں سے دو طرفہ اور تجارتی امور پر بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم تاجک صدر ایموملی راہمون اور وزیر اعظم قاہر رسول زادہ سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے اور وفود کی سطح پر بھی دونوں ملکوں کے حکام ملاقاتیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں